لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے۔

خواجہ صف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، غیر سیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ شبلی فراز نے کہا کہ پھر خانہ جنگی ہوگی، کیا یہ نو مئی دوبارہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ان کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے