اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پردباؤ آیا ہے اب مذاکرات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا صرف اسٹیبلشمنٹ سےبات کریں گے۔ حکومت تو پہلے ہی مذاکرات کی بات کر رہی تھی۔
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کارکنان کی لاشوں سے متعلق جھوٹ بولا گیا، ملٹری کورٹ اچھی چوائس نہیں، بعض جرائم ایسے ہوتے ہیں جن کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نومئی کوحساس مقامات کونشانہ بنایا گیا، نو مئی کوئی چھوٹا جرم نہیں تھا۔
Short Link
Copied