قومی ٹیم جیت کر آئی تو دعوت، ہار کر آئے تو ٹریننگ دیں گے۔ وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ جیت کر آئے گی تو دعوت دیں گے اگر ہار کر آئے گی توٹریننگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ہمارے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف کی ایک یہ بھی شرط تھی امریکا سے میچ ہارنا ہے، آج ہم نے بھارت کو ہرانا ہے، پاکستانی ٹیم کے لئے نیک تمنائیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عارف حبیب سے 32 سال پرانا تعلق ہے، نئے ناظم آباد میں تمام سہولیات ہوں گی، نئے ناظم آباد میں بہت خوبصورت مسجد بنائی گئی ہے، جم خانے میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، عارف حبیب کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے