قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں سانحہ درینگڑھ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سانحہ درینگڑھ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد سربراہ بلوچستان شہداء فورم اور ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ سانحہ درینگڑھ میں میں شیرِ بلوچستان نوابزادہ سراج رئیسانی 300 ساتھیوں سمیت شہید ہوئے۔

قومی اسمبلی میں منظور قرار داد میں کہا گیا کہ نوابزادہ سراج رئیسانی نے بلوچستان میں بدترین دہشتگردی کےدور میں پاکستانی پرچم بلند کیا، ایوان نوابزادہ سراج رئیسانی اور ان کے ساتھیوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 13 جولائی 2018 کے دن مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں انتخابی جلسے میں خودکش دھماکے میں نواب زادہ سراج خان رئیسانی سمیت سیکڑوں لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے