قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صاق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی، معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔

قرارداد کے متن کے چیدہ چیدہ نکات یہ ہیں۔

یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے اور فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
اسرائیلی مظالم کے باعث 40 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔
قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قراردار کے متن میں کہا گیا کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے، یہ ایوان اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے