قومی اسمبلی: اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا

(پاک صحافت) قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ تمام پارٹیوں کے ارکانِ اسمبلی نے ادا کی۔

غائبانہ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر بھی شریک ہوئے۔ قومی اسمبلی میں آج حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی آج قطر میں تدفین کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے