عطا تارڑ

قانون ہاتھ میں لیا تو سخت ایکشن ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لیا تو سخت ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے وفاق کو واجبات ادائیگیوں اور لوڈشیڈنگ مسائل سے متعلق دیے گئے الٹی میٹم کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک اور اداروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر سخت ایکشن ہوگا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے وزیر خوراک ظاہر طورو کی جانب سے وزیراعظم سے متعلق دیا گیا بیان غیر حقیقی اور ان کے ذہن کی اختراع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے جھوٹ بول کر پختونخوا حکومت اپنی ساکھ بنانے کی کی کوشش کررہی ہے، جو کہ ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی، گندم، محاصل کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول کر سیاسی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کبھی وزیراعلیٰ کے پی کےاسلام آباد پر حملے تو کبھی پیسکو کے دفتر پر قبضے اور وفاقی حکومت کو 15 دن کی ڈیڈ لائن کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بانی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے