مرتضی وہاب

قانون کے مطابق سٹی کونسل کو کام کرنے دیا جائے، وعدہ ہے مثبت تبدیلی نظر آئے گی، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے میئر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق سٹی کونسل کو کام کرنے دیا جائے، وعدہ ہے مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔  انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے امید نہیں کہ وہ مخالفت کرے گی، ریاستی ادارے اپوزیشن نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے جاری بیان میں کہا کہ  شہر میں 25 ٹاؤنز ہیں، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی مل کر کام کریں تو زیادہ بہتر خدمت کر سکیں گے۔ میئر کراچی نے بتایا کہ وہ کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس بات کا اعلان  ہفتہ دس دن میں کردیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میئر کراچی کی نشست کے لیے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے