اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ہونے والی لاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانے میں ہوئی ہے۔ اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی سفیر سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔
Short Link
Copied