فنانس ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل گزشتہ روز پاس کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے