غربت کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا، محمد بلیغ الرحمٰن

بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہنا ہے کہ معاشرے سے غربت کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو حکومت کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔

تٖفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے مذہب میں حسنِ معاشرت اور حقوق العباد پر بہت زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے زور دیا کہ صاحبِ حیثیت افراد کی اخلاقی اور سماجی ذمے داری ہے کہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے