لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ غربت اور بے روزگاری میں آئے دن اضافہ اور بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایک عام شہری کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے جبکہ ملک عملی طور پر مافیاز کے حوالے کیا گیا ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بننے والے بجٹ میں عوام کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں۔ پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے، جھوٹے اشاریوں پر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں اب بند ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر دعوے میں سچی ہے تو قیمتیں 25 جولائی 2018 پر لانے کا اعلان کرے۔
Short Link
Copied