کے الیکٹرک

عوام کے لئے ایک اور بری خبر، بجلی فی یونٹ 3 روپے 12 پیسے مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلا م آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے صارفین کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔ تاہم  بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے علاوہ پورے ملک بھر کی لئے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں عوام کے لیے ایک اور بُری خبر سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی فی یونٹ 3 روپے 12 پیسے مہنگی کرنے کی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ ذائع کے مطابق سی سی پی اے  نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔

واضح رہے کہ سی سی پی اے کی جانب سے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار لاگت 73 ارب 84 کروڑ روپے رہی۔ خیال رہے کہ نیپرا یکم فروری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر 30 ارب سے زائد روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے