کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام حوصلہ نہیں ہاریں اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، مجھے یقین ہے پاکستان میں خوشیاں ضرور آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا بھائی ہیں، بہت اچھے اور جذباتی کھلاڑی ہیں، گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں لگا ہوا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ وعدے اور دعوے کرتے رہے، میرے جانے کی باتیں ہوتی رہیں، میں تو پریشان ہوں، میرے بعد آنے والا کیوں نہیں آ پا رہا؟۔