کامران ٹیسوری

عوام افواہوں پر کان نہ دھریں،ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئل ٹینکر دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن چل رہا ہے اس میں کسی قسم کا کوئی خلل نہیں آیا، کراچی کے لوگ مطمئن رہیں، انہوں نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ بات کررہا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ واقعہ کی ہم تحقیقات کررہے ہیں، واقعہ کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے