حسان نیازی

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسان خان نیازی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 جون 2022 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر حسان نیازی کو پارٹی سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے قانونی معاملات مقرر کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے