رانا ثناءاللہ

عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانے والی نہیں، افواہیں ہمیشہ گردش کرتی رہتی ہیں، زیادہ فکر کی ضرورت نہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر بیٹھنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کے لئے سب جماعتیں آگے بڑھ کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بجلی کے بلوں پر کمی لائی جائے۔کوشش کر رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو دینے والے پیسوں سے جان چھڑائیں، 2018ء میں ایک نیا پراجیکٹ لانچ کرکے ترقی کا پہیہ روکا گیا، بارہ بارہ سال سے فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کی کارکردگی صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب کی حکومت کو نوازشریف کی رہنمائی حاصل ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا تیس مار خان ہے، میٹنگ میں کچھ اور مؤقف رکھتا ہے اور پبلک میں کچھ اور، جن معاملات میں کے پی حکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے وہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے