ناصر حسین شاہ

عمران خان کے اقتدار سے نکلنے کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم نجات  منانا چاہیے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار سے نکلنے کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم نجات، یوم عدم اعتماد اور یوم جمہوریت منانا چاہیے۔ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی پر ان کے اپنے سابق وزیر اور مشیر اعتبار نہیں کرتے تو ان کے ڈسے ہوئے کیسے اعتبار کریں؟

تفصیلات کے مطابق   وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی وائٹ پیپر شائع کرنے کے بجائے اپنی 4 سالہ حکومت کا بلینک پیپر شائع کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے 4 سالہ دور میں ملکی معیشت، گورننس، سیاسی اقدار اور اداروں کا جنازہ نکال دیا۔ آج پھر عمران نیازی اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت کر رہا ہے کہ دوبارہ اعتبار کر کے دیکھیں۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے مزیدکہا کہ عمران خان کہتا ہے شہباز شریف کو اس لئے حکومت ملی کیونکہ انہوں نے جنرل باجوہ سے ایکسٹینشن کا وعدہ کیا تھا، اسے یاد ہوگا اس نے خود جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف بنانے کی پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ عمرانی دور میں کتنے صحافی گرفتار ہوئے، کتنوں کو نوکری سے نکلوایا اور کتنوں کی تذلیل کی اس پر وائٹ پیپر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے