اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے، انھوں نے لندن میں ملاقات کا پروپیگنڈا کیا، لندن والی بات میں کوئی وزن نہیں ہے۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے 10 جماعتوں کو جوڑ کر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بنائی، جب اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھایا تو عدم اعتماد کا معاملہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زبیر صاحب خود فارغ ہوگئے، ہم نے ان کو پارٹی سے نہیں نکالا۔
Short Link
Copied