اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہیں، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کرائے تھے، وزارت داخلہ کے جمع کرائےگئے شواہد میں مختلف رہنماؤں کی ٹوئٹس، اخباری تراشے اور 25 مئی کے احتجاج کے دوران کے مختلف ویڈیو کلپس شامل ہیں۔
Short Link
Copied