اعظم نذیر

عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نیا ترمیمی بل نہیں نہیں لایا جا سکتا اور نہ ہی جوائنٹ سیشن میں کوئی ترمیم ہو سکتی ہے۔ حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجود ہیں، چیف جسٹس کی توسیع کےحوالے سےتجویز زیر غور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے