خواجہ آصف

عمران خان پاکستان پر معاشی و دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان پر معاشی و دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اندرون ملک بغاوت کی کوشش کی جس کی ناکامی کے بعد اب وہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان پر پابندیاں لگوانا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اپنے حمایتیوں اور لابنگ فرمز کے ذریعے امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر نئی بغاوت کی کوشش ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے دن عمران خان کی ایماء پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو اور جناح ہاوس سمیت دیگر اہم تنصیبات پر حملے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس چوکی

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے