عطا تارڑ

عمران خان نے مذاکرات کیلئے منتیں شروع کردیں، فوج کو سیاست میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کیلئے منتیں شروع کردیں، فوج کو سیاست میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوج سے مذاکرات کے حوالے سے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے مذاکرات کے لئے منتیں کرنے کا آغاز کردیا ہے، سازش کے تحت فوج کو سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی بگڑا ہوا بچہ ہے، جو کہتا تھا کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ عمران خان پہلے کہتے تھے کسی کو چھوڑوں گا نہیں، اور اب مہم چل رہی ہے کہ مجھ سے بات کرو۔

بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آپ نے ہی ملک کے دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے، آپ نے ہی جلسے میں سائفر لہرایا تھا، آپ نے سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، آپ کے جرائم کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ ختم نہیں ہوتی، آج آپ نمائندہ مقرر کرنے کا کہہ رہے ہیں، آپ کبھی گریباں پکڑتے ہیں اور کبھی پاؤں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا کے تانے بانے ملک دشمنوں سے ملتے ہیں، یہ سوشل میڈیا سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ آپ کی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کیلئے کیا کیا، آپ نے شہداء کی یادگاروں کو جلایا، اب کہتے ہیں بات کرو، آپ کی حکومت رہتی تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے