لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس وقت پاکستانی عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ایک عام شہری دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کی ٹیم عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کے بجائے اپنے جیب بھرنے میں مصروف ہیں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ تین سال ثبوت ہیں کہ عمران نیازی دھوکہ اور فریب ہے، اس حکومت نے پنجاب کے عوام سے مفت ادویات اور علاج کی سہولت چھین لی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے تباہ کر دئے ہیں۔
Short Link
Copied