عمران خان نے توشہ خانے کے قالین اور گھڑیاں بھی نہیں چھوڑیں۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانے کے قالین اور گھڑیاں بھی نہیں چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک میں معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، نااہل اور جاہل شخص کو اوپر بٹھا کر ملک کو داؤ پر لگایا گیا، ارکان کی خرید و فروخت پی ٹی آئی اور عمران خان نے کی، سب نے سنا آڈیو لیک میں عمران خان ارکان کو خریدنے کی بات کررہے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں اور اب بھی اڑا رہا ہے، نیب صرف مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہا تھا، عمران خان اور کے پی کے کے وزرا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان کے اسکرپٹ رائٹر بھارت اور اسرائیل میں بیٹھے ہیں، عمران خان آسمان سے نہیں اترا کہ اس کے خلاف کاروائی نہ ہو، عمران خان احسان فراموش شخص ہے جس کو اپنا ڈیڈی سمجھتا تھا، آج انہیں ہی برا بھلا کہہ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے