فیصل آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکی ایما پر سی پیک پر کام روکا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن، الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں آئینی طریقے سے عمران خان کی جعلی اور نااہل حکومت خاتمہ ہوا۔
حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے مجھے امریکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، یہ سائفر کے چکر میں قوم کو بےوقوف بنانا چاہتا ہے۔ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں لیکن پنجاب، کے پی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی جیت ہوگی۔