لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان غیرجمہوری اور غیر سیاسی طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں فوج انہیں زمان پارک سے اٹھائے اور ڈولی میں بٹھا کر اسلام آباد لے جائے، عمران خان نے کسی جمہوری جذبے کے تحت یا 90 روز میں انتخابات کرانے کے لیے نہیں بلکہ خودکش بمبار کی طرح اسمبلیاں توڑیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اس وقت پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ اداروں کے کندھوں پر سوار ہو کر حکومت میں آنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ادارے 2018 کی طرح انہیں سپورٹ کریں۔