جاوید لطیف

عمران خان سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ دوبارہ الیکشن ہوں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ دوبارہ الیکشن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، فیض حمید کے دیگر سہولت کار آزاد ہیں، سہولت کاری اسی طرح ہو رہی ہے۔ مقامی اسٹیبلشمنٹ سے ہوتا ہوا مہرہ عالمی اسٹیبلشمنٹ تک پہنچ گیا ہے، موصوف آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کیلئے بے تاب ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر وہاں کی اسٹیبلشمنٹ کی رضا کے بغیر نہیں بنتا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ وہاں کی اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی کو چانسلر بنانے کی ضرور کوشش کرے گی، کیونکہ امریکا پاکستان میں چین کی بڑھتی سرگرمیوں کے خلاف ہے۔ ریاستی اداروں کو 9 مئی کے دہشتگردوں سے بات کرنے کا اختیار نہیں ہے، مولانا کے تحفظات دور ہوں گے تو وہ ہمارے قریب آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ دوبارہ الیکشن ہوں، پک اینڈ چوس کے بعد وہ خیبرپختونخوا میں مزے لے رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت لے لیں تو بانی پی ٹی آئی کی آواز اٹھانے والا کوئی ںہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے