اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد تشریف لائے ہم نے اس کا پورا بندوبست کیا ہے، مکمل علاج کرکے واپس بھیج دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون کے تین مقامات کے علاوہ عمران خان اسلام آباد میں جہاں چاہے جلسہ کرسکتا ہے۔ مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کو سزا سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ تو وہ 10 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو اگر لاڈلا نہ بنایا گیا تو توشہ خانہ کیس میں اسے سزا ہوگی۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آڈیو لیک پر بات تو کررہا ہے مگر وہ القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور فرح گوگی کا تو جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس سے متعلق نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔
Short Link
Copied