عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ رقم پنجاب میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعداد کم کرنے کے منصوبے پرخرچ ہوگی۔ اس سے قبل رواں ماہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ یہ قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے