طورخم اور مضافات میں سرچ آپریشن، 200 سے زائد غیرقانونی افغان شہری گرفتار

طورخم بارڈر

طورخم (پاک صحافت) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت کیلئے بھی کھول دی گئی ہے، جس کیے بعد مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طورخم اور مضافات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کی موجودگی پر آج صبح آپریشن شروع کیا گیا تھا جو مکمل کیا جاچکا ہے، آپریشن کے دوران 200 سے زائد غیرقانونی افغان شہری گرفتار کئے گئے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق اس دوران طورخم سرحدی گزرگاہ بند رہی۔  پیدل آمد و رفت کیلئے سرحدی گزرگاہ پہلے ہی کھولی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے