صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

صوابی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی نے ملاقات کی ہے۔ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلند خان ترکئی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی کی جانب سے  پیپلز پارٹی کی  قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ سابق صدر آصف  علی زرداری کی طرف سے ترکئی خاندان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر بلند خان ترکئی نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ نے خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام آپ کا احسان بھول نہیں سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے