سرگودھا (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر مملکت کو مختلف نسل کے گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔
آصف علی زرداری کو حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مونا ڈپو تقریباً 150 سالہ قدیم ہے جبکہ صدر مملکت نے نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں ڈپو کے کردار کو سراہا۔
Short Link
Copied