آصف زرداری

صدرمملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمئر لیگ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ پریمئر لیگ (ایس پی ایل) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں صدر زرداری نے سندھ کے کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کےلیے سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے اور تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ایل صوبے کا کرکٹ ٹیلنٹ اُجاگر کرنے کےلیے بہترین پلیٹ فارم ہے، سندھ کے نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گی۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ جدید کرکٹ اسٹیڈیمز کی تیاری کےلیے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور کرکٹ لیگز سے کھیلوں کی سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اور پی سی بی کو سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے میں معاونت کا کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے