رضا ربانی

صدر نے ذہن کا استعمال کیے بغیر آئین کے برخلاف آرڈیننس جاری کیے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صدر نے ذہن کا استعمال کیے بغیر آئین کے برخلاف آرڈیننس جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے کئی بار آئین کی خلاف ورزی کی، صدر نے آئین کے خلاف الیکشن کمیشن کے دو ممبران کا تقرر کیا، بین الوزارتی مشاورت کے بغیر جی آئی ڈی سی آرڈیننس جاری کیا۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ صدر نے سینیٹ سے مسترد شدہ پی ایم ڈی سی آرڈیننس دوبارہ جاری کیا، صدر نے بغیر سمجھے دو ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا، صدر نے سنگین غداری کے معاملے میں استغاثہ کے مقدمے کو واپس لینے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین اور ممبران ایس ای سی پی کو بر طرف کرنے کے صدارتی حکم کو کالعدم قرار دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس کے اجراء کو کالعدم قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیا۔

پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے صدر کے جاری کردہ این ایف سی نوٹیفکیشن کو مسترد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی محتسب کی صدر کی جانب سے برطرفی کو کالعدم قرار دیا، بدنیتی کے ساتھ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے