صدر آصف زرداری سے چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط، اہم شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرِ مملکت نے پاک چین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے، پاک چین تعلقات کو وسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہیے، سی پیک اور گوادر پورٹ کی مدد سے چین کی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نومبر میں چین کا دورہ کروں گا، پرانے دوستوں کے ساتھ رابطہ اور تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کا منتظر ہوں پاکستان کو باہمی اہمیت کے اہم مسائل پر چین کی ہمیشہ غیر متزلزل حمایت حاصل رہی۔

صدرِ مملکت نے دہشت گردانہ حملے میں 2 چینی شہریوں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے تکلیف کا باعث بنا، دشمن چینی شہریوں کو نشانہ بنا کر دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاک چین دوستی کے دشمن سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دشمن اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میخائل مشوستن

روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے