صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کا تہیہ کر لیا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلاب لانے پر تہیہ کر لیا۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے صوبائی مشیر صحت اظہر محمود کیانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشیر صحت اظہر کیانی نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے لیے سفارشات پیش کیں اور ہیلتھ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مراکز صحت، ٹی ایچ کیو اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا ہے، چند ہفتوں میں 12 لاکھ افراد کا ان کی دہلیز پر علاج ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی نہیں رہے گی، سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے