سرفراز بگٹی

شہداء کربلا کی قربانیاں ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) یومِ عاشور کے موقع شہدائے کربلا کی یاد میں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں باہمی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کاپیغام دیتا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے درالخلافہ کوئٹہ میں یومِ عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہے۔

کوئٹہ میں یومِ عاشور کا جلوس آج صبح 9 بجے کے قریب علم دار روڈ سے برآمد ہوا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں آج 10 محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس ہائے عزا نکالے جارہے ہیں۔ اس موقع پر مجالس بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی

حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے