شہباز شریف کی مریم نواز کو شاباش، شاعرانہ تبصرہ

لاہور (پاک صحافت) عید کے 3 دن بہترین صفائی اور عوامی خدمت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور صفائی مہم کی تمام ٹیم کے لیے پیغام میں کہا ہے کہ ’ویل ڈن پنجاب‘، ’ویل ڈن مریم نواز‘۔ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فیصد کمی قابلِ ستائش ہے، شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا وہ قابلِ تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ عوامی خدمت کا یہ معیار ناصرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے شاعرانہ تبصرہ بھی کیا کہ عرق ریزی کے ساتھ عرقِ گلاب کا استعمال، روایت جاری رہنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے