عطا تارڑ

شرح سود میں کمی سے ملکی معیشت بہتر ہوئی، پوری دنیا معترف ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے ملکی معیشت بہتر ہوئی، پوری دنیا معترف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کو تسلیم کررہی ہے، سعودی عرب سے بھی ایک اعلی سطح کا وفد تشریف لارہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس بھی پاکستان میں ہونے جارہی ہے، 12 ممالک کے سربراہان شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کیلئے نئی جگہ بننے جارہا ہے، ہماری نئی پالیسی کی کامیابی تیزی سے جاری ہے، پاکستان کے بارے میں ہر ملک مثبت بات کررہا ہے، کامیابیوں کا سفر جاری وساری ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات ہیں، ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان آکر سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرنا خوش آئند ہے، یہ دورے پاکستان کی معیشت میں بہتری لائیں گے، ایکسپورٹ میں اضافہ ،تجارتی خسارے میں واضح کمی ہوگی، یہاں سے گوشت اور چاولوں کی ایکسپورٹ کو بڑھایا جائے گا، پاکستان سے 1 لاکھ ٹن چاول ایکسپورٹ کیے جائیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عالمی جریدے اور عالمی رہنما وزیراعظم کے کام کا اعتراف کررہے ہیں، عالمی رہنما کہہ رہے ہیں وزیراعظم شہبازشریف کام کو آخر تک مکمل کرنے والے آدمی ہیں، چائنہ نے کہا تھا شہباز سپیڈ ہے، اکانومی ٹیک آف کرے گی تو معیشت بحال ہوگی، اپوزیشن کو کہتا ہوں پوری دنیا کی طرح آپ بھی معیشت میں بہتری کی تعریف کریں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے