شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اے ٹی سی لاہور میں پیشی کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی پیشی کے بعد پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے