سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک، کانسٹیبل شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ آپریشنز میں کُل پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا ضلع مہمند میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا اور فتنۃ الخوارج کے قاری سمیت تین دہشت گردوں کو کامیابی سے ہلاک کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کے پی پولیس کے کانسٹیبل ابرار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تباہ کیا، جس کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کا خارجی صفت اللہ المعروف ملا منصور مارا گیا، جبکہ تین دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔

خارجی صفت اللہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

شمالی وزیرستان کے ضلع میں ہونے والی تیسری کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اور خارجی دہشت گرد کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے