سینیٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ نے 26ویں آئینی ترامیم کی تمام 22 شقوں کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بل کی شق وار ووٹنگ اور منظوری کا عمل مکمل کیا گیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترامیم کا بل اور ووٹنگ کیلئے تحریک سینیٹ میں پیش کی، ووٹنگ کے عمل سے قبل ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور ہال کے دروازے بند کردیئے گئے۔

دریں اثنا ایوان میں وقفہ سوالات اور معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی، معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک اسحاق ڈار نے پیش کی۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیمی بل پر اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے