مریم اورنگزیب

سیلاب متاثرین کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

نیویارک (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں، حکومت متاثرین کی بحالی کی پوری کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیویارک میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان میں اس وقت سیلاب کے باعث صحت سے متعلقہ ایک بحران پایا جاتا ہے. سردیوں کی آمد آمد ہے، سیلاب متاثرین کو ادویات، کمبل، گرم کپڑوں اور چادروں وغیرہ کی اشد ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ متاثرین سیلاب کی مدد کرنا چاہیں وہ اپنی مرضی سے خود، این ڈی ایم اے اور سول سوسائٹی کے ذریعے بھی مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متعدد خواتین امید سے ہیں، اس وقت وہاں بچوں کے دودھ، بے بی فوڈ سمیت دیگر اشیاء کی سخت ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان میں خیموں کی تقسیم کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

حافظ نعیم

دہشتگرد اسرائیل اور امریکا کو نہ روکا گیا تو جنگ ایشیا تک پہنچ جائے گی۔ حافظ نعیم

فیصل آباد (پاک صحافت) حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر دہشتگرد اسرائیل اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے