شہباز شریف

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔ وزیراعظم

ٹانک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے چوبیس گھنٹے کام جاری رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ آج ٹانک کے علاقے پائی پہنچے اور نقصانات، امداد و بحالی کے کاموں پر بریفنگ لی، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے امدادی رقم بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ ٹانک کے علاقے پائی کا دورہ کیا جہاں انہیں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ساتھ ہی امدادی و بحالی کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔ انسان تو چلے جاتے ہیں مگر انہیں ان کے کام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد سعید، حماد اظہر سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے