سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 شارپ شوٹر پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراؤ کرکے دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کی تنبیہ کی تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ان میں شامل احمد اللہ عرف علی عرف بدری کا تعلق بولدک افغانستان سے ہے۔ جبکہ احسان اللہ عرف متوکل عرف حامد پشین کا رہائشی ہے، سمیع اللہ بھی پشین کا رہائشی ہے اور فائرگ سے ان کے دو ساتھی بھی ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، ایک 30 بور ٹی ٹی پسٹل، 2 نائن ایم ایم پسٹل، گولیاں، 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک آئی ڈی، 4 کلو دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے