لاہور (پاک صحافت) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جسارت قابل مذمت اور شرمناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات کا مقصد مسلمانوں میں غم و غصہ اور اشتعال پیدا کرنا ہے۔ مسلمانوں کی دل آزاری کرنا مغربی رہنماوں کی بیمار سوچ کی عکاس ہے۔
واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں، ایران میں سویڈش سفارت خانے کے باہر مظاہرین نے اشتعال انگیز واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی سمیت مسلم ممالک نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔