ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنیوالا ملزم گرفتار

سیالکوٹ (پاک صحافت) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر ججز، حساس اداروں اور حکومتی عہدیداروں کے خلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبدالوحید کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے کارروائی میں ملزم کے زیر استعمال فیس بک اکاؤنٹ سمیت دیگر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر موجود اکاؤنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر ججز، حساس اداروں اور حکومت کے حوالے سے توہین آمیز و من گھڑت مواد شیئر کرتا تھا۔ جسے عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے