سنی اتحاد کونسل کو سیٹیں کیوں دی جائیں، ان کے سربراہ نے خود پارٹی سے الیکشن نہیں لڑا، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو سیٹیں کیوں دی جائیں، سربراہ سنی اتحاد کونسل نے خود اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلہ محفوظ ہوگیا ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے لوگوں نے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا، حامد رضا کہتے ہیں سنی اتحاد کو مخصوص نشستیں دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد نے انتخابات میں ایک بھی امیدوار میدان میں نہیں اتارا، ان کا اپنا آئین، آئین پاکستان کے ساتھ متصادم ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے