مراد علی شاہ

سندھ میں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) اقلیتوں کے قومی دن پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اقلیتی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، یہاں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ نے زندگی کے ہر شعبے میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھرپور کردار رہا ہے۔ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اقلیت اور اکثریت میں کوئی فرق نہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اقلیتوں کے دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی، معاشرتی اور سماجی آزادی حاصل ہے، اقلیتی برادری کو قانون ساز اداروں میں بھی نمائندگی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے